ETV Bharat / state

'خواتین کے لئے 6 ڈی ڈی سی چیئرپرسن سیٹز مختص' - آئین ہند کی دفعہ 243 ڈی

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے پنچایتی راج ایکٹ کے تحت ضلع ترقیاتی کونسلز میں خواتین، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے لئے چیئرپرسن سیٹز کو مخصوص رکھنے کے لئے نوٹیفیکشن جاری کیا ہے۔

'خواتین کے لئے 94 ڈی ڈی سی چیئرپرسن سیٹیں مختص'

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 10:56 PM IST

Updated : Jan 12, 2021, 8:30 AM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے پنچایتی راج ایکٹ کے تحت ضلع ترقیاتی کونسلز میں خواتین، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے لئے چیئرپرسن سیٹز کو مخصوص رکھنے کے لئے نوٹیفیکشن جاری کیا ہے۔ محکمہ دیہی ترقی کی اس نوٹیفکیشن کے مطابق آئین ہند کی دفعہ 243 ڈی کے تحت جموں و کشمیر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ریزرویشن آف آفسز فار چیئرپرسنز) رولز 2021 کے تحت درج فہرست قبیلہ و دیگر ذات کے لئے ان کی آبادی کے تناسب کے مطابق چیئرپرسن سیٹیز مخصوص رکھی جائیں گی۔

اس قانون کے مطابق خواتین کے لئے تقریباً 6 چیئر پرسن سیٹز مخصوص رکھی گئی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت نے پنچایتی راج ایکٹ میں 73 ویں ترمیم کرکے یونین ٹریٹری میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات منعقد کئے۔

یہ انتخابات دفعہ 370 کی منسوخی کے ڈیڑھ برس کے بعد منعقد کئے گئے اور جموں و کشمیر میں پانچ اگست کے بعد یہ سب سے بڑی سیاسی سرگرمی تھی۔ اس ایکٹ کے تحت جموں و کشمیر میں 280 ضلع ترقیاتی کونسل نشستیں بنائی گئیں جن میں ہر ضلع میں 14 نشستیں تشکیل دی گئیں۔

مزید پڑھیں: 'گپکار الائنس موقعہ پرستی پر مبنی اتحاد'

گزشتہ ماہ ہوئے ان انتخابات کے نتائج میں بی جے پی نے 75 جبکہ 'پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن' نے متحدہ طور 110 نشستیں حاصل کیں۔ اس نوٹیفیکشن کے بعد اب کونسلز کو تشکیل دینے کا عمل شروع ہوگا۔ محمکہ دیہی ترقی کے ڈائریکٹر قاضی سرور نے بتایا کہ 'ڈی ڈی سی کونسلز اور چیئرپرسن کی تشکیل کے لئے جلد ہی ہدایت جاری کی جائے گی'۔

Last Updated : Jan 12, 2021, 8:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.