ETV Bharat / state

DC Srinagar Press Conference: ’سرینگر میں ہونے والے 80 فیصد جرائم کا تعلق منشیات سے ہے‘

author img

By

Published : Mar 3, 2022, 12:24 PM IST

Updated : Mar 3, 2022, 1:05 PM IST

ڈی سی نے کہا کہ سرینگر میں ہونے والے اسی فیصد جرائم کا تعلق منشیات سے جڑا ہوا ہے لہذا اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر بڑے پیمانے پر مہم شروع کی گئی ہے۔Crackdown Against the Drug Peddlers

سرینگر میں ہونے والے 80 فیصد جرائم کا تعلق منشیات کے ساتھ جڑا ہوا ہے: ڈی سی سری نگر

ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر اعجاز اسد نے بتایا کہ منشیات فروشوں کی جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کیا جائے گا اور اس پر بھی کام شروع کیا گیا ہے۔ 'Crime in Srinagar is Drug Related'

’سرینگر میں ہونے والے 80 فیصد جرائم کا تعلق منشیات سے ہے‘

انہوں نے کہاکہ سرینگر میں ہونے والے اسی فیصد جرائم کا تعلق منشیات سے جڑا ہوا ہے لہذا اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر بڑے پیمانے پر مہم شروع کی گئی ہے۔

اس موقع پر ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال نے کہا کہ منشیات کے کاروبار کے لئے استعمال میں لائی جارہی جائیداد یا منشیات کے پیسے سے بنائی گئی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کرنے کی خاطر محکمہ مال کو آگاہی فراہم کی گئی ہے۔Drug Awareness in Kashmir

ان باتوں کا اظہار ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے سرینگر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ Press Conference of DC Srinagar

ضلع ترقیاتی کمشنر اعجاز اسد نے بتایا کہ پچھلے کئی دنوں سے ضلع انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ طورپر منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے۔ Drug Peddlers

انہوں نے بتایا کہ پچھلے دو دنوں کے دوان ایک درجن سے زائد جگہوں پر چھاپے ڈالے گئے جس دوران بڑی مقدار میں قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔Crackdown Against the Drug Peddlers

اُن کے مطابق ضبط شدہ قابل اعتراض مواد کی جانچ پڑتال کے دوران پولیس کو بہت سارے سراغ ملے ہیں۔

اعجاز اسد نے بتایا کہ منشیات فروشوں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کو بھی این ڈی بی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کیاجائے گا اور اس پربھی کام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات متاثرین کی سرکاری اسکیموں کے تحت باز آباد کاری کی جائے گی۔Drugs in jk

ضلع ترقیاتی کمشنر نے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر میں ہونے والے 80 فیصد جرائم کا تعلق منشیات سے جڑا ہوا ہے لہذا اس کا قلع قمع کرنا اب ناگزیر بن گیا ہے۔ 80% of crime in Srinagar is drug related

انہوں نے بتایا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رہے گی اور کسی کو بھی نوجوان نسل کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے بھی احکامات جاری کئے کہ منشیات کے کاروبار کو پوری طرح سے ختم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جائیں۔

اس موقع پر ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال نے کہا کہ منشیات کے ساتھ بلواسط یا بلاواسط طورپر جڑے افراد کو اب بخشا نہیں جائے گا ۔DC Srinagar Press Conference

انہوں نے کہا کہ سری نگر پولیس نے ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے شہر بھر میں بڑے پیمانے پر منشیات مخالف مہم شروع کی ہے جس کے زمینی سطح پر ثمر آور نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

یس ایس پی نے بتایا کہ منشیات کے لئے استعمال کی جانے والی یا منشیات کے پیسے سے بنائی گئی جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ متعدد منشیات فروشوں کی جائیداد کی شناخت کی گئی ہے اور بہت جلد اُن کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ مال کو بھی اس بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے اور بہت جلد اُن کی جائیدادوں کو سیل کیا جائے گا۔

لاٹری کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایس ایس پی نے بتایا کہ یہ غیر قانونی کام ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے کئی دنوں کے دوران سری نگر پولیس نے قمار بازوں کے خلاف دس ایف آئی آر درج کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : DC Srinagar on Covid SOPs: ’رہنما خطوط کی خلاف ورزی اومیکرون کو دعوت دینے کے مترادف‘

Last Updated : Mar 3, 2022, 1:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.