ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا وائرس کے 751 نئے پازیٹیو کیسز

جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 751 نئے پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں جن میں 51 سی آر پی ایف اہلکار شامل ہیں۔

کورونا وائرس کے 751 نئے پازیٹیو کیسز
کورونا وائرس کے 751 نئے پازیٹیو کیسز
author img

By

Published : Jul 20, 2020, 10:45 PM IST

تفصیلات کے مطابق خطے جموں میں 240 نئے کیسز پائے گئے ہیں اور وادی کشمیر میں 511 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔ نئے مثبت کیسز میں 54 سی آر پی ایف اہلکار اور 10 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 171 نئے کیسز، بارہمولہ میں 40، شوپیاں میں 62، اننت ناگ میں 11، کپواڑہ میں 3، پلوامہ میں 111، بڈگام میں 94، بانڈی پورہ میں 9، گاندربل میں 10، جموں میں 12، کھٹوعہ میں 13، راجوری میں 23، ادھمپور میں 33، رامبن میں 90، سانبہ میں2، ڈوڈہ میں 32، کشتواڑ میں 22، ریاسی میں 12 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اس کے علاوہ پونچھ میں ایک پازٹیو کیسز پایا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ آج صبح سے 8 کورونا مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 254 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں کورونا سے مزید دو اموات

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں اب 14،650 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 6122 کیسز فعال ہیں اور 8274 صحتیاب ہوئے ہیں۔ 254 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

میڈیا بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ 463 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں، جن میں سے 399 کشمیر سے ہیں، 65 جموں سے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔

میڈیا بلیٹن کے مطابق ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ متاثرین 3070 اور اموات 63 ہوئی ہیں جبکہ دوسرے پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 1632 ہے اور 53 افراد کی موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا متاثرہ حاملہ خواتین کے لیے علیحدہ ہسپتال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.