ETV Bharat / state

کولگام میں 70 سالہ خاتون کی لاش خندق سے ملی - 70 سالہ خاتون کی لاش خندق سے ملی

ضلع کولگام کے دیوسر علاقہ میں جمعرات کے روز ایک 70 سالہ خاتون کی لاش نزدیکی گڑھے سے بر آمد ہوئی ہے۔

کولگام میں  70 سالہ خاتون کی لاش خندق سے ملی

author img

By

Published : Apr 30, 2021, 5:29 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دیوسر علاقہ میں جمعرات کے روز ایک 70 سالہ خاتون کی لاش نزدیکی گڑھے سے بر آمد ہوئی ہے۔ دیوسر علاقے کی رہنے والی عزیزی بیگم ایک بیوہ خاتون تھی جنہیں جمعرات کے روز مردہ حالت میں گندہ پانی کے گڑھے سے برآمد کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق 70 سالہ خاتون 2 روز قبل رات کے وقت اچانک لاپتہ ہوگئی تھی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

کولگام میں 70 سالہ خاتون کی لاش خندق سے ملی

ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ رات کے وقت خاتون اچانک گھر سے باہر نکل گئی تھی اور اپنا توازن کھو بیٹھنے کی وجہ سے گھر کے نزدیک ہی میں موجود ایک گڑھے میں جاگری تھی۔ تاہم معاملہ کی باریک بینی سے جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.