ETV Bharat / state

Srinagar Mass Marriage Function سرینگر میں 61 جوڑوں کی اجتماعی شادی - وی دی ہیلپنگ ہینڈز اجتماعی شادی

’’وی دی ہیلپنگ ہینڈز‘‘ نامی ایک غیرسرکاری تنظیم نے سرینگر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں اجتماعی طور پر درجنوں جوڑوں کی شادی انجام دی گئی۔

a
Mass Marriage
author img

By

Published : Jun 15, 2023, 6:54 PM IST

Updated : Jun 15, 2023, 7:31 PM IST

سرینگر میں 61 جوڑوں کی اجتماعی شادی

سرینگر (جموں و کشمیر) : سماج میں جہیز کی بدعت، شادیوں میں اصراف اور پھیل رہی دیگر برائیوں کی وجہ سے غریب اور بے سہارا بچیوں کی شادیوں میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔ ایسے میں ایک غیر سرکای ادارے ’’وی دی ہیلپنگ ہینڈز‘‘ (We The Helping Hands) نے قابل فخر کام انجام دیتے ہوئے اجتماعی شادی کی ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں بیک وقت شیعہ و سنی فرقے سے تعلق رکھنے والے 61 جوڑے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

شہر سرینگر کے بابا ڈیمب علاقے میں اجتماعی شادی کی یہ تقریب منعقد کی گئی۔اس دوران سبھی دولہے اور دلہنیں ایک ہی قسم کا لباس زیب تن کیے ہوئے تھے جبکہ سماج کو بدلنے نکلے ان نوجوان جوڑوں کے چہرے حشاش و بشاش نظر آ رہے تھے۔ اس موقعے پر علماء نے نکاح کی اہمیت بیان کرتے ہوئے نکاح کو آسان طریقے سے انجام دینے، اصراف اور نمود و نمائش سے پرہیز کرنے پر زور دیا، وہیں ان نئے جوڑوں کو اپنی ازدواجی زندگی شروع کرنے کے لئے سامان بھی فراہم کیا گیا۔

اجتماعی شادی کی اس تقریب میں وادی کشمیر کے کئی اضلاع سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکیاں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ ’وی دی ہیلپنگ ہینڈز‘ تنظیم اس طرح کی اجتماعی شادیاں گزشتہ چند برسوں سے انجام دے رہی ہے۔ تنظیم نے ایسی بچیوں کی شادی کراوانے کا بھیڑا اٹھایا ہے جو کہ شادی کی عمر کو پہنچ تو چکی ہیں لیکن غریبی اور مفلسی کی وجہ ان کی شادی نہیں ہو پا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Mass Marriage in Bhopal بھوپال میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام

وی دی ہیلپنگ ہینڈز کے صدر عمر وانی کہتے ہیں کہ ’’سماج میں شادیوں کے دوران ہو رہے دکھاوے، غیر ضروری خرچہ اور دیگر بدعات پر لگام کسنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہیں صاحب ثروت لوگوں کو اپنی بیٹیوں کی شادی کے وقت آس پڑوس کی غریب بچیوں کا بھی خیال رکھنا چائیے۔‘‘ شادیوں میں بے پناہ اصراف اور رسم و رواج کے بدعات تیزی سے پنپ رہے ہیں، جس کے چلتے متعدد لڑکیاں شادی کی عمر پار کر گئیں ہیں۔ ایسے میں جعفری کونسل جیسی انجمنوں کے کام کو سراہنے اور تعاون فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

Last Updated : Jun 15, 2023, 7:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.