سرینگر: وادی کشمیر میں ملک و بیرون ملک کے گوشہ و کنار سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ زروں سے جاری ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر بڑی تعداد میں سیاح وارد وادی ہو کر یہاں کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔جہاں وادی کے باقی بڑے سیاحتی مقامات جیسے گلمرگ، پہلگام وغیرہ میں بھی سیلانیوں کا بے تحاشا رش دیکھا جا رہا ہے۔وہیں دو ماہ کے دوران چھ لاکھ سے زائد سیاح وادی کے مشہور مغل باغات کی سیر و تفریح سے لطف اندوز ہوگئے۔Tourist Flow in Kashmir
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دو ماہ کے دوران چھ لاکھ 57 ہزار 808 سیاحوں نے مغل باغات کی سیر وتفریح کی جن میں 312 غیر ملکی ، چار لاکھ 21ہزار 631 غیر مقامی اور 2 لاکھ 35 ہزار 861 مقامی سیلانی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اپریل اور مئی کے مہینوں میں نشاط باغ میں 1لاکھ 21 ہزار 49 سیاحوں نے سیر وتفریح کی جن میں 83 غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔اُن کے مطابق شالیمار باغ میں 77 ہزار 796سیاح جن میں 83 غیر ملکی شامل تھے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوئے۔چشمہ شاہی میں 51 ہزار 996 سیاح جن میں 5 ہزار 478 مقامی اور 27 غیر ملکی شامل تھے نے سیر وتفریح کی۔
جنوبی کشمیر میں واقع مغل باغات میں سیاحوں کی کم تعداد ہی دیکھی گئی۔
پہاڑی ضلع شوپیاں کے معروف اہربل واٹر فال کو دیکھنے کے لیے دو ماہ کے دوران 4 ہزار 622 سیاح آئے جن میں 4 ہزار 297 مقامی اور صرف 325 غیر مقامی تھے۔
سیاحتی مقام کوکرناگ میں دو ماہ کے دوران 5 ہزار 604 سیاح وارد ہوئے جس میں 4 ہزار 576 مقامی اور 1ہزار 28 غیر مقامی شامل تھے۔ویری ناگ میں 4ہزار 337 سیاح سیر وتفریح کی خاطر آئے جن میں ہزار 342 مقامی تھے۔
ہارون باغ میں 6 ہزار 997 سیاح دیکھنے کے لئے آئے جس میں 474 غیر مقامی اور ایک غیر ملکی شامل تھا۔پہلگام کی لدر پارک میں مارچ اور اپریل کے مہینے میں 481 سیاح سیر وتفریح کی خاطر آئے ۔
وادی کشمیر وارد ہونے والے سیاح اکثر سرینگر میں واقع مغل باغات کو دیکھنے کے لیے ہی آتے ہیں اور اعداد وشمار سے یہ عیاں بھی ہو رہا ہے۔
فلوری کلچر محکمہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سرینگر میں واقع مغل باغات کی دیکھ ریکھ اور اُنہیں مزید جاذب نظر بنانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ مغل باغات کی طرف خصوصی توجہ مبذول کی جارہی ہے کیونکہ ملک کی مختلف ریاستوں سے وادی وارد ہونے والے سیاح اکثر ان ہی باغات کی سیر کرتے ہیں لہذا محکمہ کی جانب سے بھی ان باغات کی کو جاذب نظر بنانے کی خاطر کئی سطحوں پر کام شروع کیا گیا ہے۔
بتادیں کہ ہر روز دس سے بارہ ہزار سیاح وارد کشمیر ہوتے ہیں جو یہاں مختلف تفریحی جگہوں پر جا کر وہاں کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
(یو این آئی)