جموں وکشمیر میں رواں برس اب تک ڈینگی کے 53 معمالات درج کئے گئے ہیں.وہیں اس مدت کے دوران جموں صوبے میں 50 کیسز سامنے آئے ہیں۔ سرویلنس آفیسر کے مطابق امسال یوٹی میں ڈینگی کے 53 معمالات سامنے آئے ہیں جن میں 3 کیسز کشمیر صوبے میں بھی ریکارڈ ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں مانسون کے بعد ڈینگی کے معمالات میں اضافہ کا امکان ہے۔ ایسے ماہرین نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی ویکسین کی عدم موجودگی میں مچھروں سے پھیلنے والی اس بیماری سے نمٹنے کے لیے قبل از وقت احتیاطی تدابیر اپنائے۔
یہ بھی پڑھیں: Mehbooba on Article 370 Hearing بے آواز کشمیریوں کی ترجمانی کے لیے سپریم کورٹ اور وکلاء کا شکریہ: محبوبہ مفتی
ماہرین کے مطابق مچھروں سے پھیلنے والے ڈینگی بیماری سے ہمیشہ صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور لوگوں کو اس سے بچنے کے لیے بچاؤ تدابیر اختیار کرنے کی بے حد ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ مچھروں کو دور بھگانے والی ادویات کا استعمال کیا جانا چائیے اور پوری آستین والی قمیض پہننی چائیے۔تاکہ مچھروں کے کاٹنے سے بچا جاسکے۔ دوسری جانب خود کو ڈینگی سے بچانے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ ارد گرد کے ماحول کو صاف و پاک رکھا جائے۔ٹھوس فضلہ کو صحیح طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔ وہیں پانی کے ذخیرہ کرنے والے بیرونی ٹیکیوں میں مناسب صفائی عمل میں لائی جائے اور مناسب کیڑے مار ادویات کا استعمال بھی کیا جائے۔