سرینگر:کشمیری ادب و ثقافت کے تئیں گراں قدر خدمات انجام دینے والے پانچ کشمیری سرکردہ ادیبوں اور قلمکاروں کو انجمن فکر وثقافت علی گڑھ کی جانب سے اعزازت سے نوازا گیا ہیں۔ Kashmiri language Writers Felicitated
اعزازت حاصل کرنے والوں میں پروفسیر گل شن مجید،عبدالحق شمس، شمشاد کرالواری، گلشن بدرنی اور خالق پرویز کے نام قابل ذکر ہیں۔اعزازت حاصل کرنے والی شخصیات کے ادبی اور ثقافتی کارناموں پر تفصیل پر بات کی گئی۔
پروفیسر گلشن مجید کو یہ اعزاز ان کی علمی ،ادبی اور فکشن تخلیقات میں ایک نئی روح پھونکنے کے اعزاز میں دیا گیا ہے۔ براڈکاسٹر شمشاد کرالواری کو ان کی ترجمہ کاری،تحقیق اور عوام میں کشمیری زبان مقبول بنانے کے اعتراف میں دیا گیا۔ اسی طرح ادیب اور شاعر عبدالخالق شمس کو تاریخ اور تحقیق کے شعبے میں نمایاں کام کے لیے یہ اعزاز دیا گیا ۔
گلشن بدرنی کو یہ اعزاز ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے کام کے اعتراف میں دیا گیا ہے جبکہ خالد پرویز کو اردو نثر میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر اعزاز سے نوازا گیا۔
مزید پڑھیں: Seminar On Kashmiri Language اے ایم یو میں کشمیری سیکشن کے زیر اہتمام دو روزہ قومی سمینار کا انعقاد
واضح رہے یہ اعزازات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں " 21ویں صدی کشمیری نثری ادب" کے موضوع کے تحت منعقدہ ایک قومی سمینار کے دوران دیے گئے ہیں۔Kashmiri Prose Literature in AMU