ETV Bharat / state

Dal Lake Northern Front جھیل ڈل کے شمالی فرنٹ کو موسم سرما سے قبل کھول دیا جائے گا،ایس ایم سی کمشنر - ڈل جھیل شمالی فرنٹ

ایس ایم سی کمشنر اطہر عامر نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'نشاط سے حبک تک قریب 5.1 کلو میٹر طویل جھیل ڈل کا شمالی فرنٹ سرینگر اسمارٹ سٹی کے تحت ہمارے پروجیکٹوں میں سے ایک اہم پروجیکٹ ہے'۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اگلے 40 سے 50 دنوں میں اس کو سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 4:34 PM IST

سرینگر: شہرہ آفاق جھیل ڈل کے 5.1 کلو میٹر طویل قدیم شمالی فرنٹ کو موسم سرما سے قبل سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا جس سے وہ بغیر کسی پریشانی کے گرد و پیش کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
جھیل ڈل کے اس شمالی فرنٹ کی تعمیر و ترقی سرینگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری ہے جس کی تکمیل رواں برس کے ماہ نومبر تک متوقع ہے۔سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے کمشنر اطہر عامر خان کا کہنا ہے کہ ہمارے اہم ترین پروجیکٹوں میں شمار ہونے والے اس پروجیکٹ کا کام ماہ نومبر تک مکمل ہوجائے گا۔

  • Dal Lake- Northern Lake Front.
    Around 5.1 kilometre long Lake Front from Nishat to Habbak is one of our most important projects under Srinagar Smart City Project. The work is nearing completion and we hope to open it up in next 40-50 days! This is probably one of our best… pic.twitter.com/Q3tMfpimxB

    — Athar Aamir Khan (@AtharAamirKhan) October 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
انہوں نے 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ 'نشاط سے حبک تک قریب 5.1 کلو میٹر طویل جھیل ڈل کا شمالی فرنٹ سرینگر اسمارٹ سٹی کے تحت ہمارے پروجیکٹوں میں سے ایک اہم پروجیکٹ ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کا کام مکمل ہو رہا ہے اور امید ہے کہ اگلے 40 سے 50 دنوں میں اس کو سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔موصوف کمشنر نے کہا کہ سرینگر شہر میں یہ پروجیکٹ ہمارے بہترین پروجیکٹووں میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ 'آپ چل سکتے ہیں سائیکل چلا سکتے ہیں، بیٹھ سکتے ہیں، کافی پی سکتے ہیں اور جھیل ڈل کے سب سے قدیم حصے 'حضرت بل بیسن' سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ان کا ایک اور پوسٹ میں کہنا تھا کہ اس کو موسم سرما سے پہلے ہی کھول دیا جائے گا اور سیاح سرما میں یہاں برف باری سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

294 مربع کلو میٹروں پر پھیلے سرینگر شہر کو ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعے شروع کئے گئے اسمارٹ سٹی مشن کے لئے منتخب شدہ شہروں میں سے ایک شہر ہے۔سرینگر میں ماہ مئی کے اواخر میں منعقدہ جی ٹوئنٹی ورکنگ ٹورزم گروپ کے اجلاس سے قبل کئی پروجیکٹوں کو مکمل کیا گیا۔اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سال 1952 میں قائم شدہ مشہور پولو ویو مارکیٹ کی سر نو تعمیر و تجدید کی گئی۔
سرینگر کے تجارتی مرکز لال چوک میں واقع گھنٹہ گھر کو سر نو تعمیر کیا گیا اور اس کے علاوہ جہلم ریور فرنٹ اور مولانا آزاد روڈ کو بھی مکمل کیا گیا۔اس پروجیکٹ کے تحت سری نگر میں سمارٹ الیکٹرک بسوں کو بھی متعارف کیا گیا۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.