ETV Bharat / state

Mutton Shops Sealed In Srinagar سرینگر میں قصابوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری - محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری

امور صارفین و عوامی تقسیم کاری محکمہ کی انفورسمنٹ ونگ کی جانب سے قصابوں کے خلاف کارروائی چند دنوں سے جاری ہے۔ محکمہ کے انفورسمنٹ ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے تقربیاً 49 دکانوں کو سربمہر کر دیا۔ Mutton Shops Sealed In Srinagar

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 4, 2023, 10:36 PM IST

سرینگر میں قصابوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری

سرینگر:محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی انفورسمنٹ ونگ کی جانب سے قصابوں کے خلاف کارروائی چند دنوں سے جاری ہے۔ ایسے میں انفورسمنٹ ونگ نے پائین شہر کے کئی علاقوں میں سرکاری نرخ سے اضافی قیمتوں میں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کئی دکانوں کو سربمہر کیا۔

گزشتہ دنوں کے دوران متعلقہ محکمے نے مقرر قمیت سے اضافی نرخوں میں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کی نکیل کستے ہوئے مجموعی طور 49 گوشت کی دکانوں کو سیل کیا جبکہ کئی قصابوں سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔ محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کے ڈپٹی ڈائیریکٹر اور انفورسمنٹ ونگ کے سربراہ مشتاق احمد وانی کے مطابق پائین شہر جن میں نوشہرہ،صراف کدل،کنہ کدل اور نوہٹہ وغیرہ علاقے شامل ہیں میں کئی دکانوں کو سیل کیا گیا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے گوشت فی کلو بغیر اجڑی کی قیمت 535 روپے مقرر کی ہے جو بھی قصاب اس اضافی قیمت میں گوشت فروخت کرتا ہے اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں سے لوگوں کی جانب سے شکایات موصول تھیں میں ان میں کارروائی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Market Checking In Srinagar سی اے پی ڈی کی کارروائی، 4 دکانیں سربمہر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.