ETV Bharat / state

کورونا سے ایک اور موت، اموات کی کل تعداد 93 ہوئی

جنوبی کشمیر کے کھنہ بل علاقے سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ خاتون کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔ متوفی خاتون کا ہفتے کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

کورونا سے ایک اور موت، اموات کی کل تعداد 93 ہوئی
کورونا سے ایک اور موت، اموات کی کل تعداد 93 ہوئی
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 5:40 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کھنہ بل علاقے سے تعلق رکھنے والی خاتون کی موت کے ساتھ ہی اس وائرس سے جموں و کشمیر میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 93 ہو گئی ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاروق جان نے بتایا کہ بوٹنگو کھنہ بل سے تعلق رکھنے والی خاتون زیابطیس اور ہائپر ٹینشن اور نمونیا میں بھی مبتلا تھی ۔ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا اور آج ان کی موت ہو گئی۔

اس سے قبل شمالی کشمیر کے سوپور سے تعلق والی ایک خاتون کی کورونا سے موت ہو گئی تھی۔

شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سرینگر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چوہدری نے بتایا کہ سوپور سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ خاتون کو یہاں 25 جون کو لایا گیا تھا اور اگلے ہی روز اس کی موت واقع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ متوفی خاتون کا کورونا ٹیسٹ ہفتے کے روز مثبت آیا۔ انہوں نے کہا کہ متوفی خاتون نمونیا میں بھی مبتلا تھی۔

دریں اثنا ان دونوں خواتین کے مرنے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 93 ہوگئی ہے جن میں سے 82 کا تعلق وادی کشمیر سے ہے جبکہ 11 صوبہ جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔

وادی کشمیر میں ضلع سرینگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیادہ 22 اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک 14 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت واقع ہوئی ہے۔

ضلع کولگام میں 12، شوپیاں میں دس، اننت ناگ میں سات، بڈگام میں سات، کپوارہ میں پانچ، پلوامہ میں چار اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر داعی اجل کو لبیک کہہ گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.