ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 434 - جموں و کشمیر میں کورونا وائرس

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں ہر گزرتے روز کے ساتھ کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 434
کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 434
author img

By

Published : Apr 24, 2020, 11:01 AM IST

گزشتہ روز 27 نئے مثبت کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 377 جبکہ جموں صوبے میں 57 ہوگئی ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 434 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے 5 کی موت ہوگئی اور 92 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں اب تک 64,876 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے، جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 6,039 اَفراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹین مراکز بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ279 اَفراد کو ہسپتال کورنٹین میں رکھا گیا ہے۔330کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 13,283 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔44,940 افراد نے 28 روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔اب تک 10,977ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 23 اپریل 2020ءکی شام تک 10,550نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔ وہ بیماری سے بچنے کے لیے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اپنا منھ ڈھانپ لیں۔

ادھر انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جبکہ متعدد افراد اب تک حراست میں لیے گئے ہیں۔شہرو دیہات میں احتیاط کے طور پرسخت ترین بندشیں عائد ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.