سرینگر: موٹر وہیکل محکمہ نے اب تک کشمیر کے مختلف اضلاع میں موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت مختلف جرائم کے لیے 35 ڈرائیونگ لائنس معطل کر دیے ہیں۔ اس بات کا جانکاری آر ٹی اوز نے ریجنل ٹرانسپورٹ افسر کشمیر کی جانب سے طلب کی گئی ایک جائزہ میٹنگ میں دی۔ یہ لائسنس تیز رفتار ڈرائیونگ، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال، تیز رفتاری اور اورلوڈنگ وغیرہ جیسے جرائم کے لیے معطل کیے گئے ہیں۔
ایکٹ کی دفعات کے تحت مجرم کو اس صورت میں سماعت کا موقع دیا جاتا ہے جب وہ محسوس کرتا ہے کہ اس کے پاس اپنا مقدمہ پیش کرنے کے لیے کافی وجوہات ہیں۔ پہلی خلاف ورزی کی صورت میں لائسنس کو 3 ماہ کے لیے معطل کر دیا جاتا ہے تاہم محکمہ مجرم کے سننے کے بعد 6 ماہ تک لائسنس معطل کر سکتا ہے۔
آر ٹی او کشمیر نے ہدایت جاری کی ہے کی وہ مستقبل میں خلاف ورزی کرنے والوں کی تفصیلات شائع کریں جن کے لائسنس معطل کر دیے گئے ہیں بشمول گاڑی کا نمبر، لائسنس نمبر، خلاف ورزی کرنے والے کی تصویر وغیرہ - جو بھی قصوروار پایا جائے۔ ایسے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’اگر کوئی لائسنس رکھنے والا ایک ہی نوعیت کی متعدد خلاف ورزیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کی لائسنس منسوخ کر دی جائے گی۔‘‘
مزید پڑھیں: Traffic Violators fined in Ramban: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ
واضح رہے کہ ٹریفک حادثات کو کم کرنے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے پر عوام کو آمادہ کرنے کی غرض سے محکمہ ٹریفک کی جانب سے مختلف نوعیت کے آگاہی پروگرامز، ریلیز اور سمینارز کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ وہیں دوسری جانب ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہیں، ان میں ڈرائیور پر جرمانہ، گاڑی سیز کرنے کے علاوہ لائسنس منسوخ کرنے کا عمل میں شامل ہے۔