گزشتہ 38 گھنٹوں میں حرکت قلب بند ہونے سے بہن بھائی سمیت 4 افراد لقمہ اجل بن گئے، جس کے دوران رواں ماہ کی یکم تاریخ سے اب تک وادی کشمیر میں اچانک موت واقع ہونے سے قریب 31 افراد فوت ہوئے ہیں۔
کشمیر وادی میں حرکت قلب بند ہونے سے مرنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ واقعے میں اننت ناگ میں ایک شخص کی موت ہوئی جبکہ اتوار کی شام گاندربل ضلع کے شالہ بگ علاقے میں بہن بھائی کا دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی۔
وہیں پیر کے روز بڈگام میں تعینات 86 بٹالین سے وابستہ ایک اہلکار کی بھی موت ہارٹ اٹیک سے ہی ہوئی۔
ادھر چند ہفتہ قبل شمالی ضلع بانڈی پورہ اور وسطی ضلع بڈگام میں بھی کئی جواں سال خواتین سمیت 4 افراد کی موت ہوئی ہے۔
جبکہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بھی دل کا دورہ پڑنے سے ایک جواں سال خاتون سمیت 2 افراد اپنی جان گھنوا بھیٹے ہیں جہاں ان واقعات سے کئی خاندان اپنے عزیزوں کو کھونے سے سکتے میں آئے ہیں وہیں حرکت قلب بند ہونے کے باعث موت واقع ہونے کی وارداتوں میں اضافے سے لوگوں میں تشویش کی لہر بھی دوڑ گئی ہے۔
واضح رہے وادی کشمیر میں سال گزشتہ میں دل کا دورہ پڑنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے ۔تاہم سال رواں کے پہلے مہینے کے دوران ہاراٹیک کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔جس میں جنوری کی یکم تاریخ سے لے اب 31 افراد دل کا دورے پڑنے سے فوت ہوئے ہیں۔