ETV Bharat / state

ایچ ایم ٹی حملے میں تین عسکریت پسند ملوث: آئی جی پی کشمیر - baramullah srinagar highway

کشمیر زون پولیس کے انسپیکٹر جنرل وجے کمار نے بتایا کہ تین عسکریت پسند مارواتی کار میں سوار تھے اور سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس میں دو فوجی جوان ہلاک ہو گئے۔

کشمیر زون پولیس کے انسپیکٹر جنرل وجے کمار

author img

By

Published : Nov 26, 2020, 4:01 PM IST

Updated : Nov 26, 2020, 4:08 PM IST

جموں و کشمیر کے سرینگر کے ایچ ایم ٹی علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

کشمیر زون پولیس کے انسپیکٹر جنرل وجے کمار

کشمیر زون پولیس کے انسپیکٹر جنرل وجے کمار نے بتایا کہ ایک ماروتی کار سوار تین عسکریت پسند نے سیکیورٹی اہلکار پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسند نے ایک رائفل لے کر فرار ہو گئے ہیں، تاہم سرکاری ذرائع نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ عسکریت پسند یونیفارم پہنے ہوئے تھے۔

سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ایچ ایم ٹی کے قریب عسکریت پسندوں نے حملہ کیا۔

پی ڈی پی کے تین رہنماؤں نے پارٹی سے استعفیٰ دیا

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین عسکریت پسند ایک ماروتی کار میں سوار تھے جن میں سے دو ہتھیار لیے ہوئے تھےاور انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو فوجی جوان زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔

ہلاک شدہ فوجی جوانوں کی شناخت ترن اور دیش مکھ کے بطور بتائی جا رہی ہے۔

آئی جی پی نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا ہے اور کار کو تلاش کرنے میں لگے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ عسکری تنظیم جیش محمد اس حملے کو انجام دیا ہے اور حملے میں ایک سے دو غیر ملکی عسکریت پسند ملوث ہو سکتے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حملے کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن چلایا گیا نیز سرینگر – بارہمولہ ہائی وے پر قائم سبھی سکیورٹی ناکوں کو الرٹ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عسکریت پسندوں کے اس حملے کے سلسلے میں متعلقہ پولیس تھانے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Last Updated : Nov 26, 2020, 4:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.