ETV Bharat / state

کشمیرمیں 2 جی موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال - عوامی احتجاج کےخدشے

گزشتہ ہفتے بدھ کے روز ضلع پلوامہ کے بیگ پورہ گاؤں میں ایک مسلح تصادم کے دوران حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر ریاض نائیکو کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ نے عوامی احتجاج کےخدشے اور امن و اماں کو برقرار رکھنے کے پیش نظر پوری وادی میں موبائل فون ، 2 جی انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات کو بند کردیا تھا۔

internet services r
internet services r
author img

By

Published : May 12, 2020, 7:30 AM IST

وادی کشمیر کے بیشتر حصوں میں پیر کی شب گزشتہ 6 روز کے بعد موبائل 2 جی انٹرنیٹ خدمات بحال کر دی گئی ہے۔ جس سے مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کے ساتھ ساتھ صحافتی شعبہ سے وابستہ افراد نے بھی کسی حد تک راحت کی سانس لی یے۔

ادھر پلوامہ ضلع میں بھی پیر اور منگل کی درمیانی شب کو ہی فون وائس کالنگ خدمات بحال کر دی گئ یے۔

واضح ہو کہ وادی کے دیگر 9 اضلاع میں فون خدمات کو 3دن پہلے ہی بحال کیا گیا تھا لیکن ضلع پلوامہ میں فون کالنگ سروس گزشتہ 6 روز بند تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بدھ کے روز ضلع پلوامہ کے بیگ پورہ گاؤں میں ایک مسلح تصادم کے دوران حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر ریاض نائیکو کو اس کے ایک ساتھی سمیت ہلاک کیا گیا تھا۔ جس کے بعد انتظامیہ نے عوامی احتجاج کےخدشے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے پیش نظر پوری وادی میں موبائل فون اور 2 جی انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات کو بند کردیا تھا۔

دوسری جانب یو ٹی انتظامیہ نے 2 جی انٹرنیٹ کے سلسلے میں ایک حکمنامہ بھی جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق جموں و کشمیر میں 2 جی انٹرنیٹ سروس 27 مئی تک بحال رہے گئ جبکہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں نئے سرے سے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اگلے اقدام کا اعلان کیا جائے گا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.