ETV Bharat / state

سرینگر: رواں برس سڑک حادثات میں 29 افراد کی موت - قوانین کی خلاف ورزی

محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں رواں برس مختلف سڑک حادثات کے دوران 29 افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ 187 افراد زخمی ہوئے۔

سرینگر: رواں برس سڑک حادثات میں 29افراد کی موت

author img

By

Published : Nov 21, 2020, 1:12 PM IST

سرینگر میں رواں برس مختلف سڑک حادثات میں 29 افراد ہلاک جبکہ دیگر 187 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے مہینے میں شہر سرینگر میں 26 سڑک حادثات رونما ہوئے جن میں 7 افراد کی موت واقع ہونے کے علاوہ 29 افراد زخمی ہوئے جبکہ فروری مہینے میں پیش آئے 28 سڑک حادثات کے دوران 2 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے اور اس بیچ 36 افراد زخمی بھی ہوگئے۔

اسی طرح مارچ کے مہینے میں بھی 28 سڑک حادثات رونما ہوئے جن میں 7 لوگوں کی موت ہوئی، وہیں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اپریل ماہ میں کورونا وائرس کے سبب عائد لاک ڈاؤن کے بیچ گاڑیوں کی آمد ورفت مسلسل متاثر رہنے کی وجہ سے سب سے کم 7 سڑک حادثات رونما ہوئے جس دوران 10 افراد زخمی ہو گئے البتہ کسی شہری کی موت واقع نہیں ہوئی۔

محکمہ ٹریفک کے مطابق مئی کے مہینے میں شہر سرینگر میں 23 سڑک حادثات میں 3 شہری ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ جون میں 26 واقعات کے دوران 2 لوگ اپنی جان گنوا بیٹھے جبکہ 15 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ادھر جولائی میں بھی شہر سرینگر کی سڑکوں پر حادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری رہتے ہوئے 26 حادثات پیش آئے جس دوران 4 لوگوں کی موت اور 28 افراد زخمی ہوئے۔ وہیں اگست ماہ میں اس طرح کے 17 واقعات میں ایک شہری کی موت اور 17 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اگرچہ شہر سرینگر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور ٹریفک حادثات سے بچاؤ کی خاطر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے ٹریفک پولیس متحرک نظر آ رہی ہے۔ تاہم سرینگر ضلع میں بڑھتے ٹریفک حادثات اور قیمتی جانوں کے زیاں کو بچانے کے لئے اس طرح کی مہم آگے بھی جاری رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.