ضلع کولگام کے کھڈونی علاقے میں ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائکل سوار کو کچل ڈالا۔
اطلاعات کے مطابق کھڈونی میں منگل کو ایک تیز رفتار ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK03C-7004نے موٹر سائیکل سوار کر ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی نوجوان کو فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
فوت ہونے والے نوجوان کی شناخت سارندھو کے رہنے والے 26سالہ اشفاق احمد کھانڈے کے طور پر ہوئی ہے۔
اس ضمن میں پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔