ETV Bharat / state

جموں وکشیمر کے قیدی آگرہ سنٹرل جیل میں منتقل ہوں گے - آگرہ سنٹرل جیل انتظامیہ

جموں و کشمیر انتظامیہ اور وزارت داخلہ نے آگرہ سنٹرل جیل کی سکیورٹی پر اعتماد کیا ہے۔ اس کے تحت ریاست کے دیگر اضلاع کی جیل میں قید جموں وکشمیر کے علیحدگی پسند قیدیوں کو آگرہ سنٹرل جیل میں شفٹ کیا جا رہا ہے۔

agra central jail
آگرہ سنٹرل جیل
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 12:10 PM IST

آگرہ سنٹرل جیل میں جموں وکشمیر کے 17 قیدیوں کو نینی سنٹرل جیل اور امبیڈکر نگر کی جیل سے شفٹ کیا گيا ہے۔ جس سے اب آگرہ سنٹرل جیل میں جموں و کشمیر کے 25 قیدی ہوگئے ہیں۔ جلد ہی بنارس سے جموں و کشمیر کے چار قیدیوں کو آگرہ سنٹرل جیل میں شفٹ کیا جائے گا۔

آگرہ سنٹرل جیل انتظامیہ نے جموں و کشمیر سے آئے قیدیوں کے لیے سکیورٹی اور سخت کر دی ہے۔ ہائی سکیورٹی بیرک میں انہیں رکھا جا رہا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرے سے ان کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کے قانونی نظام اور ملک کی سکیورٹی کے پیش نظر وزارت داخلہ نے علیحدگی پسندوں کو الگ الگ ریاستوں کی جیل میں شفٹ کیا گیا تھا۔ جموں و کشمیر کے جموں سے ایئر لفٹ کر کے علیحدگی پسندوں کو اترپردیش کے آگرہ ایئرپورٹ پر لایا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں آگرہ سنٹرل جیل میں منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دفعہ 370 کی منسوخی قبول نہیں: عمرعبداللہ

آگرہ سنٹرل جیل میں جموں و کشمیر کے 85 قیدیوں کو رکھا گیا تھا۔ جن پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) لگایا گیا تھا۔ جموں و کشمیر حکومت اور وزارت داخلہ کی ہدایت پر یہاں سے اب تک 78 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ اس کے بعد آگرہ سنٹرل جیل میں جموں و کشمیر کے آٹھ قیدی رہ گئے تھے۔

آگرہ سنٹرل جیل کے اعلی افسر وی کے سنگھ نے بتایا کہ آگرہ سنٹرل جیل میں آٹھ قیدی قید تھے۔ حال ہی میں جموں وکشمیر کے 17 قیدی یہاں لائے گئے۔ اب ان کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک دو دن میں بنارس سے چار اور پی ایس اے کے قیدی آئیں گے۔ ابھی اتر پردیش میں جموں و کشمیر کے محض 29 قیدی ہی رہ گئے ہیں۔ جنہیں آگرہ سنٹرل جیل میں شفٹ کرنے کا کام تیزی سے چل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.