ETV Bharat / state

Sports Events in JK جموں وکشمیر میں امسال زائد از 25 قومی کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا، سرمد حفیظ - کشمیر میں کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ

سکریٹری یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس سرمد حفیظ نے ہفتے کے روز سرینگر کے پخشی اسٹیڈیم میں 45 ویں سینیئر قومی سافٹ بال چمپیئن شپ کا افتتاح کیا۔ اس چمپئین شپ میں 12سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

Secretary Youth Services and Sports
سکریٹری یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس سرمد حفیظ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 5:18 PM IST

سرینگر: سکریٹری یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس (وائی ایس ایس) سرمد حفیظ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں امسال قومی سطح کی زائد از 25 کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں گذشتہ ہفتے سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں دو کھیلوں کا لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے افتتاح کیا جبکہ اگلے ہفتے جموں میں مزید دو گیمز کا افتتاح کیا جائے گا۔

موصوف سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز سرینگر میں 45 ویں سینئر قومی سافٹ بال چمپیئن شپ کے آغاز کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'ملک بھر کی ریاستوں اور یونین ٹریٹریوں سے 27 ٹیمیں اس قومی سطح کی چمپیئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'جموں وکشمیر میں امسال 25 سے زیادہ قومی سطح کی گیمز کا انعقاد کرنے کی کوشش کی جائے گی'۔

انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گذشتہ ہفتے بخشی اسٹیڈیم میں دو گیمز کا افتتاح کیا جبکہ اگلے ہفتے جموں میں مزید دو گیمز کا افتتاح ہوگا۔

سرمد حفیظ نے کہا کہ اس سے ہماری ٹیم کے کھلاڑیوں کو نیا تجربہ حاصل کرنے اور سیکھنے کا موقع فراہم ہوگا۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ہم کھلاڑیوں کو انفراسٹرکچر کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان الگ الگ کھیلوں میں حصہ لے رہیں اور ان کو بہترین انفراسٹرکچر فراہم کیا جا رہا ہے۔

موصوف سکریٹری نے کہا کہ اس چمپئین شپ میں 12سو کھلاڑی حصہ لے رہیں جو یہاں سے امن و آشتی اور بھائی چارے کا پیغام لے کر جائیں گے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.