ETV Bharat / state

ReT Teachers Terminated جموں صوبے کے 23 رہبر تعلیم اساتذہ برطرف - جموں و کشمیر انتظامیہ کا فیصلہ

جموں و کشمیر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جموں کے مختلف اضلاع کے 23 رہبر تعلیم اساتذہ نے ایسے اداروں سے اہلیت کی سرٹیفیکٹس حاصل کی ہیں جنہیں جموں وکشمیر بورڈ اسکول ایجوکیشن نے تسلیم نہیں کیا ہے۔

نوکری سے برطرف
نوکری سے برطرف
author img

By

Published : Feb 26, 2023, 10:50 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں وکشمیر کے جموں انتظامیہ نے غیر تسلیم شدہ بورڈز سے حاصل کردہ غیر موثر قابلیت سرٹفکیٹس جمع کرانے پر کاروائی کرتے ہوئے جموں صوبے کے 23 رہبر تعلیم اساتذہ کو نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے۔ برطرفی کا یہ حکم ڈائریکٹر اسکول ایجوکیش کے جموں نے جاری کیا ہے۔اس حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ جموں صوبے کے مختلف اضلاع کے 23 رہبر تعلیم اساتذہ نے ایسے اداروں سے اہلیت کی سرٹیفیکٹس حاصل کی ہیں جنہیں جموں وکشمیر بورڈ اسکول ایجوکیشن نے تسلیم نہیں کیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق رہبر تعلیم اساتذہ کے زیر التوا کیسز کی مستقلی کے حوالے سے 7فروری 2023 کمیٹی میں جائزہ لیا گیا۔ جس دوران کمیٹی کے اراکین نے یہ مشاہدہ کیا کہ جموں صوبے کے مختلف اضلاع کے 23 رہبر تعلیم اساتذہ نے اپنی اہلیتی اسناد ان اداروں سے حاصل کی ہیں جوکہ جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے تسلیم نہیں کیا یے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامےمیں مزید کہا گیا ہے رہبر تعلیم اساتذہ نے اپنی اہلیتی اسناد ان اداروں سے حاصل کی جس بورڈز کو بھارت میں کونسل آف بورڈز آف اسکول ایجوکیشن یعنی سی او بی ایس ای نے بھی تسلیم نہیں کیا ہے۔ اس تناظر میں کمیٹی نے 23 رہبر تعلیم اساتذہ کو فوری طور برطرف کرنے کی سفارش کی ہے کیونکہ ان کے پاس مطلوبہ اہلیت اسناد نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں:اننت ناگ: رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی جانب سے تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.