جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے سعدہ کدل علاقے میں کرائے کے کمرے میں رہائش پذیر 21 برس کے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی Youth Found Dead in Srinagar۔
ایک سینئر پولیس Srinagar Police افسر نے کہا کہ مرنے والا نوجوان بی ایس سی نرسنگ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ اس کی شناخت شاہد احمد کے طور پر کی گئی ہے، وہ جنوبی کمشیر کے کولگام کا رہنے والا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ سرینگر کے سعدہ کدل میں کرائے کے ایک کمرے میں رہائش پذیر تھا۔ گذشتہ شام اسے اپنے کمرے میں بے ہوش پایا گیا جس کے بعد اسے فوری طور جواہرلال نہرو میموریل ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔