ETV Bharat / state

Tulip Garden in Srinagar ڈھائی لاکھ سیاحوں نے گذشتہ 20 دنوں میں باغ گل لالہ کی سیر کی

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 4:16 PM IST

محکمہ پھول بانی کے اعداد وشمار کے مطابق باغ گُل لالہ میں 20 دنوں میں تقریباً 2.50 لاکھ ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے سیر کی۔ گذشتہ برس صرف 150 غیر ملکی سیاحوں نے باغ کی سیر کہ جب کہ امسال اب تک 1248 غیر ملکی سیاح باغ کے پر کیف نطاروں سے لطف اندوز ہوئے۔

asia-largest-tulip-garden-2-dot-5-lakh-tourists-in-20-days
ڈھائی لاکھ سیاحوں نے گزشتہ 20 دنوں میں باغ گل لالہ کی سیرکی

سرینگر: زبرون پہاڑی کے دامن میں واقع ایشیا کے سب سے بڑا باغ، باغ گلہ لالہ ان دنوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بننا ہوا ہے۔ گذشتہ 20 روز کے دوران تقریباً 2.50 لاکھ سیاحوں نے باغ کی سیر کی، جن میں ملکی اور غیر ملکی سیاح غیر مقامی بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اپنے ٹیوٹ پیغام میں جموں وکشمیر کی خوبصورتی کا ذکر کرنے کے بعد سے ٹیولپ گارڈن کی سیر پر آنے والے سیاحوں کی تعداد میں کافی اضافہ درج کیا جارہا ہے۔

واضح رہے امسال باغ گل لالہ کو 19 مارچ کو عوام کے لیے کھول دیا گیا جہاں پہلے ہفتے میں ہی سیاحوں کا کافی رش ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ پھول بانی کے اعداد وشمار کے مطابق باغ کے کھل جانے کے بعد سے اب تک تقریباً 2.50 لاکھ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے باغ کی سیر کی، جب کہ صرف گزشتہ برس صرف 150 غیر ملکی سیاحوں کے برعکس امسال ابتک 1248 سیاح باغ گل لالہ کا رخ کرچکے ہیں۔

گزشتہ سال بھی ایک مہینے کے دوران تقریباً 3 لاکھ سے زائد سیاحوں نے باغ گلہ لالہ کے پر کیف نظاروں کا لطف اٹھایا تھا۔ باغ میں امسال 4 نئے اقسام کے ٹیولپ اقسام کا اضافہ کیا گیا ہے، جنہیں ہالینڈ سے بر آمد کیا گیا ہے۔ ان نئے اقسام میں کنیا، سویٹ ہارٹ، ہیملٹن اور کرسم ڈریم کے نام قابل ذکر ہیں۔ 30 ہیکٹر اراضی سے زیادہ رقبے پر پہلے ٹولیپ گارڈن میں 3 سو زیادہ باغبانوں نے پھولوں کو لگانے کا کام انجام دیا ہے۔ 200 کنال اراضی پر ٹیولپ بیڈ بنائے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ اراضی پر پارکیں بنائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Tulip Garden in Srinagar وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹولیپ گارڈن کی تعریف کی

6 سو کنال اراضی پر محیط باغ گلہ لالہ میں 64 اقسام کے گل لالہ اس وقت اپنا حسن بکھیرے ہوئے ہر ایک آنے والے کو معطر کر رہے ہیں۔ دراصل درآمد کئے گئے ان ٹولیپ پودوں کو لگانے کا کام موسم سرما میں ہی شروع کیا جاتا ہے اور پھر موافق ماحول کے مطابق مارچ کے آخری ہفتے میں باغ میں ٹولپ کے رنگ برنگے پھول اپنے جوبن پر نظر آتے ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ پہلے سراج باغ سے مشہور اندراگاندھی میموریل ٹیولپ گارڈن کو سال 2008 میں اس وقت کے وزیر اعلی غلام نبی آزاد نے عوام کے نام وقف کیا تھا۔

مزید پڑھیں: Jammu's First Tulip Garden رامبن کے سناسر میں جموں کے پہلے ٹولپ گارڈن کا افتتاح

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.