ETV Bharat / state

کورونا وائرس سے ہلاک شخص سپرد خاک - مرنے والوں کی تعداد 48 تک پہنچ گئی ہے

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پامپور میں ایک 55 سالہ شخص اور ضلع اننت ناگ میں ایک 70 سالہ شخص کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔ ان دونوں کو میڈیکل پروٹوکال کے مطابق سپرد خاک کیا گیا۔

کورونا وائرس سے ہلاک شخص سپرد خاک
کورونا وائرس سے ہلاک شخص سپرد خاک
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 7:38 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے تاریخی قصبہ پامپور میں کل شام کورونا وائرس سے ہوئی پہلی موت کے بعد جہاں عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، وہیں پچپن سالہ شہری ساکن نمبلہ بل کے آبائی قبرستان پامپور میں رشتہ داروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔

کورونا وائرس سے ہلاک شخص سپرد خاک

پلوامہ ضلع میں کرونا وائرس سے یہ پہلی موت تھی، حالانکہ ضلع بھر میں کرونا مریضوں کی تعداد 180 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

وہیں ضلع اننت ناگ کے پانزتھ قاضی گنڈ میں کورونا وائرس سے ایک 70 سالہ بزرگ کی موت ہوئی ہے۔ اس کی تدفین آبائی علاقہ میں میڈیکل پروٹوکول کے مطابق عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ میں چند افراد نے حصہ لیا جس میں مرحوم کے کچھ قریبی رشتہ دار بھی شامل تھے۔

مرحوم کی منگل کو کورونا انفیکشن کے سبب موت ہوئی تھی۔ وہ گزشتہ کئی روز سے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں زیر علاج تھا۔

قابل زکر ہے کہ منگل کو وادی میں وبائی بیماری سے دو افراد انتقال کر گئے ہیں جبکہ جموں و کشمیر میں اس وبائی بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 48 تک پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.