سرینگر: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر اب عالمی سیاحتی نقشے پر ہے۔ایسے میں رواں برس ستمبر تک 1.67 کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کی سیر کی۔ان باتوں کا اظہار جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کو وائی پی او گریٹر انڈیا چیپٹر کے اراکین کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ امسال کے ستمبر تک 1.67 کروڑ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا اور گزشتہ برس کے مقابلے میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 350 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس موقعے پر لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر کی غیر معمولی تبدیلی اور چند برسوں میں معاشی ترقی کے اضافے پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا مرکز کے زیر انتظام علاقہ بھی آج سماجی و اقتصادی معجزہ کے لیے ایک لفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتطامیہ نے کئی دہائیوں کے نقصان اور تباہی کو خوشحالی میں بدل دیا ہے۔لوگوں کے لیے آزادانہ طور زندگی گزارنے کا ماحول بنایا ہے۔وہیں کاروبار کے لیے صحیح حالات اور اسٹارٹ اپ کو پھلنے پھولنے کا بھی ہھر پور موقع پر فراہم کیا۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ ایل جی منوج سے آج سرینگر کے گالف کورس سے نشاط تک وائلڈ لائف ویک 2023 کے ایک حصے کے طور پر واک تھون" واک فار وائلڈ لائف" کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔