ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کا قہر جاری، 1965 افراد مثبت، 8 اموات - وبائی بیماری سے متاثر

ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی ہر روز کورونا وائرس مثبت معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا کا قہر جاری، 1965افراد مثبت، 8اموات

author img

By

Published : Apr 22, 2021, 8:26 PM IST

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یو ٹی جموں و کشمیر میں مزید 1965افراد کی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی۔ جبکہ اس دوران اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے آٹھ اموات بھی ہوئی ہیں جن میں چھ کا تعلق وادی کشمیر اور دو کا جموں خطے سے ہیں۔

نئے مثبت معاملوں کے ساتھ ہی یوٹی میں اب تک کورونا وائرس کے مثبت معاملوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 154407ہو گئی ہے۔ اب تک اس وائرس سے جموں و کشمیر میں 2092 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 136221افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 791 افراد اس موذی وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

نئے مثبت معاملوں میں سب سے زیادہ معاملات وادی کشمیر سے ہیں جہاں 1176 افراد اس وبائی بیماری سے متاثر ہوئے وہیں جموں خطے میں 789 لوگوں میں وائرس پایا گیا۔

وادی کشمیر میں اگرچہ انتظامیہ وائرس کو روکنے کے لئے کئی اقدامات کر رہی ہے لیکن اسکے باوجود وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ شہر سرینگر میں سب سے زیادہ 590 مثبت معاملے درج ہوئے ہیں، بارہمولہ میں198, بڈگام 68،پلوامہ 62،کپواڑہ 54، اننت ناگ 105، بانڈی پورہ 13، گاندربل 23، کولگام 35 جبکہ شوپیاں میں 28 افراد میں یہ وائرس پایا گیا ہے۔

ادھر جموں خطے کے ضلع جموں میں 469، ادھمپور 68، راجوری 45، ڈوڈہ 27،،کٹھوعہ 31، سانبہ 31، کشتواڑ 15 ، پونچھ 13، رامبن 39 اور ریاسی سے 51 نئے مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں اس وقت فعال معاملوں کی تعداد سولہ ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.