ETV Bharat / state

کورونا وائرس: ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں - Abroad

ضلع انتظامیہ سرینگر نے کہا کہ ضلع میں اب تک 90 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں،جن میں بیرونی ممالک سے واپس آنے والے تقریبا 1800 افراد رکھا گیا ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
author img

By

Published : Mar 25, 2020, 9:38 AM IST

دارالحکومت سرینگر میں ضلع انتظامیہ نے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں نامہ نگاروں کو آگاہ کیا۔

ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری، ڈائریکٹر اسکمز ڈاکٹر عبدالغنی آہنگر، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر سمیر متو، فائنانشل کمشنر ہیلتھ اویس احمد اور جی ایم سی سرینگر کے ایچ او ڈی نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر شاہد چودھری نے مہلک وائرس کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔شاہد اقبال چودھری نے کہا اس مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے صحت سے متعلق ایڈویزری پر عمل کرنے اور بندشوں کے احکامات پر عمل کرنا لازمی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ انتظامیہ اس وائرس کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے عالمی ادارہ صحت اور دیگر عالمی ادارے اور ماہرین کی ہدایات کے تحت تمام حفاظتی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ڈاکٹر شاہد اقبال نے لوگوں سے اپیل کہ وہ صحت سے متعلق ایڈوائزری کو قابل عمل بنائے اور امتناعی احکامات پر عمل کریں اور اس مہلک وائرس کی ایک دوسرے پر منتقلی کی زنجیر کو اسی طرح سے توڑا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر شاہد چودھری نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے صارفین کو گھر تک راشن پہنچانے کے لیے تمام تر انتظامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا 'ہمارے پاس اٹلی کی مثال موجود ہے جہاں مثبت کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ہیلتھ اور امتناعی احکامات پر عمل نہ کرنا مہنگا ثابت ہوسکتا ہے'

واضح رہے کہ گزشتہ روز وادی میں کورونا وائرس کے مزید تین مثبت کیس سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ یہاں مصدقہ اور مثبت کیسز کی تعداد بڑھ کر چار ہوگئی ہے جبکہ پورے جموں وکشمیر میں اب کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سات تک پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.