ETV Bharat / state

'عسکریت پسندی میں شامل نوجوانوں کی تعداد میں کمی' - دلباغ سنگھ

جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کہا سنہ 2019 میں 160 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 102 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ

author img

By

Published : Dec 31, 2019, 11:14 PM IST

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 250 عسکریت پسند سرگرم ہیں اور 2019 میں 160 عسکریت پسندوں کو ہلاک جبکہ 102 کو گرفتار کیا گیا ہے۔
دلباغ سنگھ نے کہا کہ عسکریت پسندی میں شامل مقامی نوجوانوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

دلباغ سنگھ نے کہاکہ سنہ 2018 میں 218 نوجوان عسکریت پسندوں کی مختلف تنظیموں میں شامل ہوئے تھے لیکن 2019 میں صرف 139 نوجوانوں نے عسکریت پسندی کا راستہ اپنایا ہے۔

ڈی جی پی نے کہا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں عسکریت پسندی کے واقعات میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ امن و امان میں خلل پیدا کرنے کے واقعات میں 36 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا گزشتہ برس 625 واقعات رونما ہوئے تھے جو رواں برس 481 واقعات پیش آئے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.