ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے 144 نئے مثبت کیسز - مثبت کیسز

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 144 نئے پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں، جن میں سے 99 کیسز وادی کشمیر سے ہیں اور 45 جموں سے ہیں۔

کورونا وائرس کے 144 نئے پازیٹیو کیسز
کورونا وائرس کے 144 نئے پازیٹیو کیسز
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 11:00 PM IST

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 144 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور اس طرح سے یونین ٹریٹری میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 7237 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ آج 269 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جن میں سے 214 وادی کشمیر سے ہیں اور 55 جموں سے ہیں اور انہیں مختلف ہاسپٹلز سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں 2 کورونا مریض کی موت ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ شخص اور اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ ایک شخص کی آج موت ہوئی ہے۔ سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں ان دونوں کا انتقال ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق جموں و کشمیر میں اب تک کورونا وائرس میں متبلا 96 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا متاچرین کی کُل تعداد 7237 ہے، جن میں سے 2557 سرگرم ہیں جبکہ 4585 صحتیاب ہو گئے ہیں۔

بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ 3،58،530 سیمپلز کی جانچ کی گئی جن میں سے 29 اپریل تک 3،51،291 نمونوں کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.