مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 117 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور اس طرح سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 8546 پہنچ گئی ہے۔
میڈیکل سپرینٹنڈنٹ سکمز صورہ ڈاکٹر فاروق جان نے بتاہا کہ سکمز لیبارٹری میں کورونا وائرس کے 117 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں، جن میں سے 47 کولگام سے ہیں، 34پلوامہ سے، پانچ بڈگام سے، بارہمولہ سے چھ، اننت ناگ سے دو، سرینگر سے تیرہ اور ضلع بانڈی پورہ سے دو کیسز شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لیبارٹری میں 2334 سیمپلز کی جانچ کی گئی جن میں 2117 سیمپلز کی رپورٹ منفی پائی گئی۔
یونین ٹریٹری جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 137 ہے۔ ضلع سرینگر میں سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔