ETV Bharat / state

کووڈ کے دوران 108 جدید ایمبولینسز عوام کے نام وقف

جموں و کشمیر ایمرجنسی میڈیکل سروسز (108-102 ایمبولینس سروس) بی وی جی انڈیا لمیٹڈ کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں حکومت کا ایک اقدام ہے جو عام لوگوں کے لئے بلا معاوضہ خدمت فراہم کر رہی ہے۔

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 7:04 AM IST

کووڈ کے دوران 108 جدید ایمبولینسیں عوام کے نام وقف

کووڈ-19 کے تناظر میں جموں وکشمیر حکومت نے لوگوں کو چوبیس گھنٹے سہولت فراہم کرنے کے لئے 108 ایمبولینسوں کی خدمت عوام کے لئے وقف رکھی ہے۔

ایک سرکاری ترجمان کے مطابق اب تک 1653 کووڈ مشتبہ افراد کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور 4350 کووڈ مریضوں کی زندگیاں بچائی گئیں ہیں۔ مریضوں کو قریبی نامزد کردہ کووڈ صحت مرکز میں منتقل کرنے کے لئے جموں و کشمیر کے ہر ضلع میں مناسب ایمبولینسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ ان ایمبولینسوں کو کسی بھی طبی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری دوائیں مل رہی ہیں اور ان میں ٹرانسپورٹ وینٹی لیٹر، مانیٹر، ڈیفبریلیٹر اور سب سے اہم آکسیجن کی فراہمی کا نظام مہیاں رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تربیت یافتہ ایمرجنسی ٹیکنیشنز (ای ایم ٹی) مریض کی نگرانی کرتے ہیں اور ایمبولینس میں مریضوں کو اسپتال سے پہلے کی دیکھ بھال فراہم کرتے ہیں۔

یہ ای ایم ٹی کال سنٹر میں بیٹھے ایمرجنسی رسپانس فزیشنز (ای آر سی پی) سے مستقل رابطے میں رہتے ہیں جو ای ایم ٹی کی رہنمائی کرتے ہیں۔ مریض کی حالت کے مطابق جب تک وہ اسپتال میں بحفاظت داخل نہ ہو۔

جموں و کشمیر ایمرجنسی میڈیکل سروسز (108-102 ایمبولینس سروس) بی وی جی انڈیا لمیٹڈ کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں حکومت کا ایک اقدام ہے جو عام لوگوں کے لئے بلا معاوضہ خدمت فراہم کر رہی ہے۔

یہ پروگرام جموں و کشمیر میں 24 مارچ 2020 کو شروع کیا گیا تھا جس کے تحت 139 ایمبولینسیں رکھی گئی ہیں۔ اس پروگرام کے آغاز کے بعد سے 54396 ایمرجنسی مریضوں کو مختلف صحت کے اداروں میں منتقل کیا گیا ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹول فری نمبر 108 پر رابطہ کرکے اس مفت سروس سے فائدہ اٹھائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.