31 پارلیمانی اراکین پر مشتمل ایک وفد وادی کشمیر کے دورے پر ہے اور کچھ دیر پہلے ہی وفد کے 10 ممبران دارالحکومت سرینگر پہنچ گئے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے عابد حسین نے بتایا کہ دارالحکومت سرینگر کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ میں ضلع انتظامیہ بڈگام، محکمہ سیاحت، ہائی وے اور روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ محکموں کے افسران نے ان ممبران کا خیر مقدم کیا۔ سرینگر ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ہیں۔
یہ وفد وادی کشمیر کے چھ روزہ دورے پر ہے اور یہاں کی سیاحت، ثقافت، روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ کے شعبوں کا جائزہ لے گا۔
اجیت ڈوبھال: پراسرار شخصیت یا خاموشی سے کام کرنے والا افسر
واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر انتظامیہ کے اسپیشل سکریٹری اور سکریٹری سیاحت سرمد حفیظ نے پارلیمانی وفد کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "وفد کے ممبران محکمہ سیاحت کے عہدیداروں اور محکمہ سے وابستہ دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کریں گے۔"
انہوں نے کہا 'وفد وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی)، جے اینڈ کے یو ٹی کے افسران سے بھی ملاقات کریں گے۔
ادھر صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے بھی ایک بیان میں کہا 31 رکنی پارلیمانی وفد وادی کشمیر کا دورہ کرے گا۔ وفد جموں و کشمیر میں روڈ فضائی، اور ریلوے رابطے کا جائزہ لے گیا یہ وفد وادی میں سیاحت اور ثقافت کے فروغ سے اٹھائے جارہے اقدامات کا بھی جائزہ لے گا۔