سرینگر: جموں و کشمیر پولیس کے مطابق ہرنمبل نٹی پورہ علاقہ میں ناکہ پر چیکنگ کے دوران دو ہاےی برڈ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار عسکریت پسندوں کی شناخت عامر مشتاق ڈار ولد مشتاق احمد ڈار ساکن اقبال آباد بڈگام اور کابل راشد ولد عبدالرشید ڈار ساکن ایچ ایم ٹی سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔Militant Associate Arrested In Srinagar
پولیس کے مطابق دوران تفتیش ان کے قبضے سے دو دستی بم برآمد ہوئے ہیں اور ان ہی کے انکشاف پر ایک اور ہائی برڈ عسکرت پسند کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہائی برڈ عسکریت پسند کی شناخت عاقب جمال بھٹ ولد محمد جمال بھٹ ساکن بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتدائی جانچ کے دوران عسکریت پسند کے قبضے سے 10 کلو آئی ای ڈی ایک برآمد ہوا ہیں، جس سے سکیورٹی فروسز نے رنگریٹ علاقہ میں ناکارہ بنا دیا ہے۔پولیس کے مطابق تینوں افراد عسکریت پسند تنظیم ایل ای ٹی/ ٹی آر ایف سے وابستہ ہے۔10 KG IED Recovered In Srinagar
پولیس نے اس سلسلے میں چھانہ پورہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 69/2022 درج کیا اور اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کی گئی۔
مزید پڑھیں: IED Recovered in Bandipora بانڈی پورہ میں برآمد آئی ای ڈی کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے نکارہ بنایا