ETV Bharat / state

زبیر ترکھان تھا، عسکریت پسند نہیں، لواحقین کا دعویٰ - کشمیر کے شوپیان ضلع

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے مضافاتی علاقہ لاوے پورہ میں تصادم میں فوج نے تین مقامی عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ تاہم ہلاک شدگان کے اہل خانہ نے فوج و پولیس کے تمام دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نوجوان بیٹے بے گناہ ہیں۔

Srinagar Encounter
سرینگر تصادم
author img

By

Published : Dec 31, 2020, 7:16 PM IST

اہل خانہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'سرینگر کے مضافاتی علاقے لاوے پورہ میں تصادم میں جن تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا وہ بے گناہ ہیں'۔ اہل خانہ نے گزشتہ روز سرینگر پولیس کنٹرول روم کے باہر احتجاج کرتے ہوئے اسے فرضی انکاؤنٹر قرار دیا۔

سرینگر تصادم

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے ترکہ وانگام علاقے کے رہنے والے زبیر احمد لون کے اہل خانہ نے بھی فورسز اہلکاروں کے تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ زبیر ترکھان کا کام کررہا تھا اور ان کا کسی بھی عسکری تنظیم سے کوئی واسطہ نہ تھا۔

لواحقین کے مطابق زبیر احمد لون ولد غلام محمد لون عمر 22 سال ترکھان کا کا کررہے تھے اور بدھ کے روز جس دن یہ انکاؤنٹر ہوا اس دن زبیر دن کے دو بجے تک اپنے آبائی علاقے ترکہ وانگام میں موجود تھا اور بعد میں کسی کو نہیں پتا کہ زبیر کیسے سرینگر پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر تصادم میں شک کی بہت کم گنجائش: دلباغ سنگھ

زبیر احمد لون کے گھر والوں نے بتایا کہ زبیر کا کسی بھی عسکری تنظیم سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی پولیس اسٹیشن میں زبیر کے خلاف کوئی کیس درج نہیں ہے۔ اور وہ عسکریت پسند نہیں تھا۔ زبیر کے دو بھائی عرفان احمد اور الطاف احمد ہیں جو دونوں محکمہ جموں وکشمیر پولیس میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ لواحقین نے مانگ کی ہے کہ زبیر کی لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے۔

ادھر جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ سرینگر میں ہوئے تصادم میں شک کی بہت کم گنجائش ہے۔ انہوں نے جموں میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ' کئی بار والدین کو معلوم نہیں ہوتا ہے کہ ان کے بچے کی کیا سرگرمیاں ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.