ETV Bharat / state

شوپیان میں نوجوان لاپتہ

نوجوان کے بھائی جاوید احمد نے بتایا کہ سمیر دن بھر اپنی دکان پر تھا اور جب شام دیر تک وہ اپنے گھر واپس نہیں پہنچا تو گھر والوں نے سمیر کے نمبر پر فون کیا مگر اس کا فون بند تھا۔

شوپیان میں نوجوان لاپتہ
شوپیان میں نوجوان لاپتہ
author img

By

Published : May 19, 2021, 4:32 PM IST

Updated : May 19, 2021, 8:27 PM IST

جنوبی ضلع شوپیان کے کنی پورہ علاقے سے تقریباً چار روز پہلے ایک 22 سالہ نوجوان گھر سے لاپتہ ہو گیا ہے، نوجوان کی شناخت سمیر احمد نجار ولد عبد الحمید نجار ساکنہ کنی پورہ شوپیان کے طور پر ہوئی ہے۔

نوجوان کے رشتہ داروں کے مطابق سمیر احمد نجار گزشتہ چار روز گھر سے لاپتہ ہے۔ اہل خانہ نے بتایا 'ہم نے اسے ہر گوشے اور کونے میں تلاش کیا لیکن اس کا سراغ نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان اپنے گھر کے باہر کچھ ہی دوری پر ایک دکان چلاتا تھا۔'

شوپیان میں نوجوان لاپتہ

مذکورہ نوجوان کے بھائی جاوید احمد نے بتایا کہ سمیر دن بھر اپنی دکان پر تھا اور جب شام دیر تک وہ اپنے گھر واپس نہیں پہنچا تو گھر والوں نے سمیر کے نمبر پر فون کیا مگر اس کا فون بند تھا۔

انہوں نے اپنے بھائی سے گزارش کی ہے کہ وہ جہاں بھی ہیں اپنے گھر کو واپس لوٹے کیونکہ گھر میں سبھی افراد اس کی راہ دیکھ رہے ہیں اور اس کے لوٹنے کا انتظار کررہے ہیں۔

والدین، بھائی اور رشتہ داروں سمیت کنبہ کے دیگر افراد نے بھی سمیر سے گھر واپس آنے کی درخواست کی ہے۔ شاہنواز کے اہل خانہ نے پولیس سٹیشن شوپیان میں لاپتہ ہونے کا مقدمہ بھی درج کرایا ہے اور پولیس نے بتایا کہ انہوں نے کیس درج کرکے مذکورہ نوجوان کو تلاش کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہے۔

Last Updated : May 19, 2021, 8:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.