جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں ایک نوجوان نے بینک محافظ سے اس کی 12 بور رائفل چھیننے کی کوشش کی۔ تاہم اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے امام صاحب علاقے کے جموں و کشمیر بینک میں تعینات محافظ سے ایک 20 سالہ نوجوان نے اس کی 12 بور کی رائفل چھیننے کی کوشش کی۔ تاہم بینک گارڈ اور بینک عملہ نے نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس ذرائع نے نوجوان کی شناخت کنی گام کے رہنے والے ناذش محی الدین کے طور پر کی ہے۔