شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 35 سالہ خاتون کی موت واقع ہوئی۔تفصیلات کے مطابق شوپیاں کے بمنی پورہ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک 35 سالہ خاتون بجلی کرنٹ لگنے سے بے حوش ہوگئی۔ اگرچہ مقامی لوگوں اور خاتون کے گھر والوں نے متاثرہ کو ضلع ہسپتال شوپیاں پہنچایا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا۔ مہلوک خاتون کی شناخت 35 سالہ کلسمہ کے طور پر ہوئی ہے۔Woman Electrocuted To Death In Shopian
مقامی لوگوں کے مطابق مہلوک خاتون گھر میں ہیٹر پر کھانا پکا رہی تھی جس دوران اچانک ہیٹر سے کرنٹ لگنے سے وہ بے حوش ہوئی تھی۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے قانونی لوازمات کو پورے کرنے کے بعد مثاثرہ کی لاش کو لواحقین کے سپر کیا ہے۔
مزید پڑھیں: