شوپیاں: محکمہ بجلی کی جانب سے جنوبی کشمیر South kashmir کے دونارو، شوپیاں میں ’اجول بھارت اجول بھویشیہ‘ کے تحت ایک میگا پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Ujjwal Bharat Ujjwal Bhawishya Programme in Shopian محکمہ بجلی کی جانب سے اس سے قبل کاٹھوہالن علاقے میں بھی اس طرح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ڈی ڈی کی اہم کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔
پروگرام میں محکمہ بجلی کے افسران، پی آر آئی ممبران کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ وائس چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) شوپیان، عرفان منہاس نے چراغ جلا کر رسمی طور بجلی مہوتسو کا افتتاح کیا۔ PDD Holds programme in Shopian اس موقع پر معروف فنکاروں اور مختلف اسکولی طلبہ کی جانب سے ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے۔ اس کے علاوہ پاور سیکٹر پر مختصر فلموں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے دوران محکمہ سے مستفید ہوئے متعدد افراد نے اپنے تجربات شیئر کیے۔ منہاس نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت بجلی کے شعبے میں نمایاں کام کر رہی ہے۔ مقامی انتظامیہ، مرکزی حکومت کی مدد سے مختلف اسکیموں کو نافذ کیا جا رہا ہے جس سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔‘‘ اے ڈی ڈی سی شوپیاں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاور سیکٹر کو مضبوط بنانے اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں کے پی ڈی سی ایل کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ضلع شوپیاں کے پی ڈی ڈی ایکزن، محمد راشد، نے عوام کے لیے چلائے جانے والے مختلف پروگرامز کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں۔