ETV Bharat / state

Terrorist Who Killed Bank Manager Gunned Down In Shopian: شوپیاں انکاونٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک

شوپیاں کے کانجی الر علاقے میں ہوئے انکاؤنٹر میں سیکورٹی فورسز نے دو مقامی عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ Encounter in Shopian

شوپیاں تصادم میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 6:21 AM IST

Updated : Jun 15, 2022, 12:12 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان کے کانجی الر علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ تصادم ختم ہو گیا ہے۔ Two Millitants killed in Shopian encounter

شوپیاں انکاونٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک

آئی جی پی کشمیر کے مطابق مارے گئے عسکریت پسندوں میں سے ایک کی شناخت شوپیاں کے جان محمد لون کے طور پر ہوئی ہے اور یہ دیگر عسکریت پسندانہ سرگرمیوں کے علاوہ کولگام ضلع میں 2 جون 2022 کو بینک منیجر وجے کمار کے حالیہ قتل میں ملوث تھا۔ IGP Kashmir on Shopian Encounter

شوپیاں تصادم میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند ہلاک
شوپیاں تصادم میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند ہلاک

ہلاک ہونے والے دوسرے عسکریت پسند کی شناخت طفیل گنائی کے نام سے ہوئی ہے۔ انکاؤنٹر کے مقام سے 01 اے کے 47 رائفل اور ایک پستول سمیت اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ شوپیان ضلع کے کانجی الر علاقے میں دو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فورسز اہلکار جن میں فوج کی 34آر آر، سی آر پی ایف کی14بٹالین اور جموں وکشمیر پولیس نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر سبھی ممکنہ راستوں کو بند کر کے تلاشی کارروائی شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں: Encounter in Srinagar: سرینگر میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسند ہلاک

تلاشی آپریشن کے دوران ایک رہائشی مکان میں جب فورسز اہلکار داخل ہوئے تو وہاں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دو مقامی عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ واضح رہے کہ دو جون کو جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ایک بینک منیجر کو گولی مار پر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ بینک منیجر کی شناخت وجے کُمار کے طور پر ہوئی تھی اور ان کا تعلق ریاست راجستھان سے تھا۔

Last Updated : Jun 15, 2022, 12:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.