ETV Bharat / state

شوپیان میں تصادم، پانچ عسکریت پسند ہلاک - شوپیان تصادم

ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے،معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ضلع میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔

SHOPIAN ENCOUNTER: five MILITANTS KILLED
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 6:49 AM IST

Updated : Jun 10, 2020, 12:19 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں آج علی الصباح سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ تادم تحریر علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اطلاع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو شوپیاں ضلع کے سگو ہندہامہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد آرمی کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور پولیس نے علاقہ کو اپنے محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کردی۔

شوپیان تصادم میں پانچ عسکریت پسند ہلاک

سکیورٹی اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم جب ایک مخصوص مقام کے قریب پہنچی تو وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ جوابی کاروائی میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہو گیے ہیں۔ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی شناخت پولیس نے ظاہر نہیں کی تھی۔
ذرائع کے مطابق ضلع میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں آرمی نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا کہ آج صبح 5:30 بجے عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ انہوں نے کہا آپریشن ابھی جاری ہے۔ تاہم ابھی پانچ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

واضح رہے شوپیان میں یہ اس ہفتے ہونے والا تیسرا تصادم ہے۔ گزشتہ دو تصادم ارائیوں میں نو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہیں۔

Last Updated : Jun 10, 2020, 12:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.