ETV Bharat / state

جنوبی کشمیر میں دو مقامات پر تصادم، دوعسکریت پسند ہلاک - جموں و کشمیر نیوز

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ میچ پامپور میں دو عسکریت پسند ایک مقامی جامع مسجد میں چھپے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آپریشن نے طول پکڑ لیا ہے-

two encounters in south kashmir, two militants killed
جنوبی کشمیر میں دو مقامات پر تصادم، دوعسکریت پسند ہلاک
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 4:22 PM IST

Updated : Jun 18, 2020, 7:38 PM IST

جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری تصادم میں اب تک دو عسکریت پسند مارے جاچکے ہیں۔

جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے بنڈپاوا امام صاحب اور ضلع پلوامہ کے میج پانپور میں جاری عسکریت پسند مخالف آپریشنز میں اب تک دو عسکریت پسند مارے جاچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت معلوم کی جارہی ہے جبکہ دونوں علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔

جنوبی کشمیر میں دو مقامات پر تصادم، دوعسکریت پسند ہلاک

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے بنڈپاوا امام صاحب میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر شوپیاں پولیس، فوج کی 44 آر آر اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقہ میں جمعرات کو دوپہر کے وقت کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن کے دوران وہاں موجود عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ کے بعد طرفین کے درمیان مسلح تصادم چھڑ گیا۔

سینئر پولیس افسر نے کہا کہ پلوامہ کے میج پانپور میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری تصادم میں ایک عسکریت پسند مارا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک شدہ عسکریت پسند کی شناخت ابھی ہونا باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 50 آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے میج پانپور کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک مکان میں پناہ لیے عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کی تلاشی آپریشن ٹیم پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ میج علاقہ میں دو عسکریت پسند ایک مقامی جامع مسجد میں چھپے ہوئے ہے جس کی وجہ سے آپریشن نے طول پکڑ لیا ہے۔

دریں اثنا حکام نے احتیاطی طور پر شوپیاں اور اونتی پورہ میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی ہیں۔ نیز حساس مقامات پر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات کی ہیں۔

واضح رہے رواں برس سیکیورٹی فورسز نے مختلف آپریشنز میں 95 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے جس میں چھ اعلٰیٰ کمانڈر بشمول ریاض نائیکو ہے-

Last Updated : Jun 18, 2020, 7:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.