شوپیاں: صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع سے جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر تازہ برفباری کی وجہ سے مغل روڈ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ مغل روڈ پر پیر کی گلی علاقے میں تازہ برفباری ہوئی ہے جسکے بعد حکام نے روڈ کو احتیاطاً ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ Mughal Road closed after fresh snowfall
یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں 18 اور 19 اکتوبر کو برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی تھی۔ 84 کلومیٹر طویل مغل روڈ سرینگر جموں قومی شاہراہ کے بعد واحد ایسی شاہراہ ہے جو وادی کشمیر کو زمینی راستے سے ملک کی دیگر ریاستوں سے جوڑتی ہے۔Traffic Suspended on Mughal road after snowfall
قبل ازیں، 11اکتوبر کو رواں موسم کی پہلی برفباری کے بعد مغل روڈ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے عارضی طور بند کر دیا گیا تھا۔ Snowfall on Mughal Road حکام کی جانب سے شاہراہ پر سے برف ہٹائے جانے کے بعد مغل روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل