ETV Bharat / state

شوپیاں: ایک سالہ معصوم بچہ غرقاب - نالہ رمبی آرہ میں ڈوب کر فوت

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک معصوم بچہ نالہ رمبی آرہ میں غرقاب ہو گیا۔

شوپیاں: ایک سالہ معصوم بچہ غرقاب
شوپیاں: ایک سالہ معصوم بچہ غرقاب
author img

By

Published : Jul 17, 2021, 1:22 PM IST

ضلع شوپیاں میں خانہ بدوش قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک سال کا معصوم بچہ نالہ رمبی آرہ میں ڈوب کر فوت ہو گیا۔

آفیشلز کے مطابق خانہ بدوش قبائلیوں نے رمبی آرہ کے نزدیک عارضی ڈیرہ جما لیا تھا اور ہفتہ کی صبح ایک معصوم بچہ ٹینٹ سے رینگتے ہوئے باہر آکر رمبی آرہ نالے میں ڈوب گیا۔

اس سے قبل کہ اہل خانہ بچائو کارروائی شروع کرتے، بچہ نالے میں ڈوب چکا تھا۔ تاہم انہوں نے بچے کو نالے سے باہر نکال کر فوری طور اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: فروٹ ایسوسی ایشن شوپیان انتخابات کے دوران کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی

فوت ہوئے بچے کی شناخت عاقب ولد محمد یعقوب کے طور پر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.