زاہد احمد مانتو کو ان کے آبائی گاؤں فیر پورہ شوپیان میں کئی بار نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپردخاک کیا گیا۔
اس دوران جنازے میں شریک لوگوں نے اسلام کے حق میں نعرے بازی کی۔
واضح رہے کہ آج دوران شب ضلع کولگام کے گوپال پورہ، دمحال ہانجی پورہ علاقے میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔
انکاؤنٹر میں شوپیان کے زاہد احمد مانتو کے علاوہ پنول، کولگام کے عرفان منظور بٹ بھی ہلاک ہوک ہوئے تھے۔