ETV Bharat / state

Ghulam Nabi Azad مرکز کو جموں و کشمیر کے بہتر حالات کا فائدہ اُٹھانا چاہیے، غلام نبی آزاد - جموں و کشمیر خبر

ڈیموکریٹک پراگریسو آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے کہا کہ مرکز کی حکومت کو جموں اور کشمیر کی صورتحال کا فائدہ اٹھانا چاہئے اور جموں و کشمیر میں انتخابات اور ترقیاتی کاموں کے لئے اقدام کرنا چاہئے۔

غلام نبی آزاد
غلام نبی آزاد
author img

By

Published : Mar 16, 2023, 5:51 PM IST

غلام نبی آزاد

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے بابخدر ترینج نامی علاقہ میں ڈیموکریٹک پراگریسو آزاد پارٹی کے کارکنان کی جانب سے پہلا کنونشن منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد کے علاوہ پارٹی کے دیگر سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ اس کنونشن میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کا مقابلہ کرنے میں مرکز حکومت کی تعریف کی، جبکہ انہوں نے بے روزگاری کے تناسب اور ترقی کے معاملے میں حکومت پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی حکومت کو جموں و کشمیر کی صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انتخابات اور ترقیاتی کاموں کے لئے اقدامات کرنے چاہئے۔

انہوں نے جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے کی بھی بات کی اور کہا کہ مرکز کی حکومت کو جموں اور کشمیر کی صورتحال کا فائدہ اٹھانا چاہئے اور ب جموں و کشمیر میں انتخابات اور ترقیاتی کاموں کے لئے اقدام اٹھانے چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح بڑھ چکی ہے، حکومت کو چاہئے کہ یہاں کی بے روز گاری ک خاتمہ کے لئے عملی اقدام اٹھائے اور نئے روزگار کے وسائل تلاش کرے تاکہ نوجوان اپنا روزگار کما سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ عسکری پسندی کے معاملہ میں کافی فرق پڑا ہے اور اکا دُکا واقعات کو چھوڑ کر جموں و کشمیر میں حالات اب بہتر ہوے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مرکزی سرکار کو چاہئے کہ وہ جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے اب کام کرے اور نئے پروجیکٹس پر جموں و کشمیر میں کام کرے۔
مزید پڑھیں:Statehood For JK جموں وکشمیر میں سٹیٹ ہڈ کی بحالی ناگزیر، غلام نبی آزاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.