شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ایک خصوصی عدالت نے سرکاری ٹیچر جسکی شناخت مقبول گنائی کے بطور ہوئی کو جنسی زیادتی کے الزام میں شوپیاں عدالت نے 20 سال کی سخت قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ سرکاری ٹیچر پر الزام تھا کہ اس نے سال2015 میں ایک نابالغ لڑکی کو ٹیوشن پڑھانے کے بہانے اپنے گھر بلا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
متاثرہ کے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن شوپیاں میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر179/2015 درج کرائی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ گورنمنٹ ہائی اسکول ڈی کے پورہ شوپیاں کے ایک ٹیچر نے سال 2015 میں ان کی نابالغ بیٹی کو ٹیوشن پڑھانے کے لیے اپنے گھر بلایا جہاں اس ٹیچر نے ان کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ Teacher convicted in rape case in Shopian
شکایت کی بنیاد پر ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376f,342,506 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ شوپیاں عدالت نے تفتیش، شواہد اور گواہوں کی بنیاد پر طویل سماعت کے بعد مجرم قرار دیتے ہوئے پیر کو سرکاری ٹیچر کو 20 سال قید کی سزا سنائی اور ساتھ ہی 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ Teacher convicted in rape case in Shopian
یہ بھی پڑھیں : Kashmiri Pandit Killing: کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے بعد چودھریگنڈ علاقہ سنسان