ایک تعزیتی پیغام میں گورنر نے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اِظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہوئے افراد کے روح کی ابدی سکون کے لئے دعا کی۔
گورنر نے جاں بحق ہوئے افراد کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے ایکسگریشیا کا اعلان کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ زخمیوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات بہم پہنچائیں۔
دریں اثنا گورنر کے مشیروں کے وجے کمار، خورشید احمد گنائی، کے کے شرما اور کے سکندن نے بھی سڑک حادثے میں ہوئی ہلاکتوں دُکھ کا اظہار کیا ہے۔
اپنے الگ الگ پیغامات میں مشیروں نے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لئے دعا کی۔
دریں اثنا کے وجے کمار جن کے پاس صحت محکمہ کا چارج بھی ہے، نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات بہم کرائیں۔
یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب طلبہ کو لے جارہی ایک گاڑی پیر کی گلی کے نزدیک گہرے کھائی میں جاگری۔