ETV Bharat / state

Swachhata Hi Seva سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت کشمیر میں ریلیاں منعقد - اوڑی میں سوچھتا ہی سیوا ریلی

سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں یکم اکتوبر کے روز’ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ' صفائی مہم چلائی گئی۔ واضح رہے کہ پی ایم موڈی نے من کی بات پروگرام میں لوگوں کو اس مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔

swachhata-hi-seva-one-hour-of-shramdaan-for-swachhata-campaign-was-held-in-kashmir
سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت کشمیر میں ریلیاں منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 1, 2023, 5:43 PM IST

Updated : Oct 1, 2023, 6:17 PM IST

شوپیاں :ملک بھر میں آج صبح دس بجے صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا ۔سوچھتا ہی سیوا 2023 کے ایک حصے کے طور پر بڑے پیمانے پر آج دن کے دس بجے صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا، جو ایک تاریخ ایک گھنٹہ‘ کے عنوان کے تحت چلایا گیا ۔

سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت شوہیاں میں ریلی

ادھر ضلع شوپیاں میں بھی میونسپل کونسل شوپیاں کی جانب سے صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اسکولوں کی طلبہ، سرکاری ملازمین ، سماجی کارکنان ، میونسپل کونسل شوپیاں کے اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس دوران اربن لوکل باڈیز کے ڈپٹی ڈائریکٹر رفیق احمد ، ڈپٹی کمشنر شوپیاں فضلل حسیب ، ایس پی شوپیاں تنوشری، ایکزیکٹیو افسر شوپیاں سہیل ملک ، سیکریٹری میونسپل کونسل شوپیاں اسداللہ کے علاؤہ دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

اس حوالے سے قصبہ شوپیان کے مشہور نالہ نٹو اور نالہ سنگلو اور اس سے متصل علاقوں میں سوچھ بھارت کے تحت صفائی کا اہتمام کیا۔ اس موقعے پر اسکولی بچوں کی جانب سے ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا، بعد میں قصبہ کے دیگر جگہوں پر بھی صفائی مہم چلائی گئی ۔

سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت ترال میں ریلی

ترال اونتی پورہ:

گاندھی جینتی سے قبل ایک اکتوبر ایک گھنٹہ ایک ساتھ پروگرام کے تحت وادی کے دیگر علاقوں کی طرح ترال اور اونتی پورہ میں بھی صفائی مہم چلائی گئی۔ اس دوران عوام نے مختلف پروگراموں میں شمولیت کی اور اپنے ماحول کو صاف وشفاف رکھنے کے سلسلے میں اپنا عہد کیا۔

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں میونسپل کمیٹی کی آفس سے ترال کے مختلف بازاروں میں ایک آگاہی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ایم سی کے ایگزیکٹو آفیسر جی ایم ڈار نے کی جبکہ صدر ایم سی ترال منظور خان،ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ، بھاجپا مہیلا صدر دیویندر کور اور اسٹیزن کونسل کے سربراہ فاروق ترالی نے کی۔

اس موقع پر ماہرین نے زور دیا کہ صحت کا خیال رکھنا ہر انسان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تکم بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا۔اس دوران اونتی پورہ میں بھی ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ پروگرام کے سلسلے میں ایم سی اونتی پورہ نے پولیس اور انتظامیہ کے دیگر محکموں کے ساتھ اسلامک یونیورسٹی سے قومی شاہراہ تک ایک ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت صدر ایم سی اونتی پورہ شمیہ رینہ نے کیا۔انہوں نے میڈیا کو، بتایا کہ سوچھتا ہی سیوا کے بعد شرمدان پروگرام میں آج ہم نے عوام تک یہ پیغام دیا کہ تاریخی قصبہ اونتی پورہ کی شان رفتہ کو بحال کیا جائے

سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت اوڑی میں ریلی

اوڑی بارہمولہ:

سبھی اضلاع کی طرح ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی میں بھی سوچھتا ہی سیوا کے تحت مختلف پروگرامز منعقد کیے گئے۔اس کڑی کے تحت میونسپل کمیٹی اوڑی نے یکم اکتوبر کے روز سات جگہوں پر صفائی ابھیان چلائی ۔ جن جگہوں میں صفائی مہم چلائی گئی ان میں بس اڈا اوڑی، چلڈرن پارک اوڑی پانڈو مندر،منی سیکرٹریٹ اوڑی، سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اوڑی، سمیت دیگر جگہیں شامل ہیں۔

اس پروگرام میں سول اور پولیس انتظامیہ نے بھی حصہ لیا اس کے علاوہ محکمہ تعلیم، محکمہ صحت ، محکمہ جنگلات ،محکمہ ار اینڈ بی ،پولیس ،اسکولی بچوں ،این سی سی، کونسلروں کے ساتھ میونسپل کمیٹی اوڑی اور اوڑی ٹریڈرز نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ آج کا پروگرام اوڑی کے فائر ایمرجنسی اسٹیشن سے شروع کیا گیا تھا اس میں اوڑی بازار سے ہوتے ہوئے مختلف جگہوں اور نالوں کی صفائی کی گئی جس میں مقامی لوگ شریک ہوئے۔

میونسپل کمیٹی ایگزیکیو افسر اوڑی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا آج ہم نے سوچھ بھارت ابھیان، سوچتا ہی سیوا کی جانب سے یہ پروگرام چلایا ہے۔ اور اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ اپنے آس پاس صفائی رکھے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نے لوگوں کو پہلے ہی ڈسٹ بین دیئے ہے اور ہماری لوگوں سے اپیل یہ ہے کہ وہ گھر کا کوڑا کرکٹ ان ڈسٹ بنوں میں ڈالیں تاکہ اس کوڑے کرکٹ کو بعد میں میونسپل کمیٹی کی گاڑی اٹھا کر اچھے طریقے سے ڈمپ کرے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کوڑا کرکٹ پانی اور سڑکوں پر مت ڈالیں۔

Last Updated : Oct 1, 2023, 6:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.