شوپیاں: ریاستی تحقیقاتی یونٹ نے بدھ کے روز عسکریت پسندی سے متعلق ایک معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں ضلع شوپیاں اور پلوامہ کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔SIU Raid In South Kashmir
تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو کی ٹیم نے ضلع شوپیاں کے زین پورہ اور ضلع پلوامہ میں دو مشتبہ مقامات پر چھاپے ڈالے ۔ اس دوران ٹیم نے تلاشی کارروئی عمل میں لائی۔ایس آئی یو کی ٹیم نے متعلقہ عدالت سے اس سلسلے میں تلاشی کے وارنٹ حاصل کیے تھیں۔SIU Raid In militancy Related case
ایس آئی یو کی ٹیم نے مشتبہ مقامات پر تلاشی کے دوران مناسب ایس او پیز پر عمل کیا۔تلاشی کارروائی کے دوران ٹیم نے ڈیجیٹل آلات سمیت مجرمانہ مواد ضبط کیا۔Digital devices & incriminating material Seized
واضح رہے کہ ایس آئی اے کی کارروائی پولیس اسٹیشن کلر میں آرمز ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 83/2022 کے تحت کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں چھاپے مارے تھے۔اس کیس میں گرفتار دو ملزمان اس وقت عدالتی تحویل میں ہیں۔
مزید پڑھیں: Geelanis House Seized علیٰحدگی پسند رہنما مرحوم سید علی شاہ گیلانی کا مکان سیل