ETV Bharat / state

SIU raid in shopian شوپیاں میں ایس آئی یو کے چھاپہ، دو کار اور ایک موٹر سائیکل ضبط - شوپیاں میں دو گاڑیاں ضبط

جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی تفتیشی یونٹ( ایس آئی یو) نے غیر مقامی مزدورں پر حملے کے کیس کے سلسلے میں شوپیاں میں چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔ اس دوران دو گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل کو ضبط کر لیا گیا۔

Etv Bharatsiu-raid-in-shopian-two-vehicles-and-motorcycle-seized
شوپیاں میں ایس آئی یو کے چھاپہ کے دوران دو گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل ضبط
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2023, 8:53 PM IST

شوپیاں: عسکریت پسند عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوئے، جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی تفتیشی یونٹ نے منگل کے روز ضلع شوپیاں میں ایف آئی آر نمبر 126/2023 کی تحقیقات کے سلسلے میں ملزم عدنان شفیع ولد محمد شفیع شاہ کے انکشافی بیان پر زاہد احمد شاہ ولد عبدالغفار شاہ اور حنظل احمد شاہ ولد محمد مقبول شاہ کے گھروں پر چھاپے مار کارروائی انجام دی۔ ایس آئی یو نے اس کے علاوہ گاگرن شوپیاں میں ایک میٹنگ دکان جو کہ محمد یعقوب شاہ ولد محمد سلطان شاہ ساکنہ راولپورہ شوپیاں کی ہے پر بھی چھاپہ مارا کارروائی انجام دی۔
پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران ایک ہیونڈائی وینیو گاڑی زیر نمبر Jk22c-1511 سے ایک ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوا اس دوران ایک اور ٹاٹا نیکسن گاڑی زیر نمبر jk22b-6400 اور ایک ڈیوک موٹر سائیکل زیر نمبر ۔ jk22c-2736 جو محمد یعقوب شاہ کے ہے کو بھی ضبط کرلیا گیا۔وہیں پولیس نے بتایا کہ اس کیس کی مزید تحقیقات ابھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں: SIU Raid in Shopian شوپیاں میں ایس آئی یو کے چھاپے

یاد رہے کہ قصبہ شوپیاں کے گاگرن علاقے میں رواں سال 13 جولائی جمعرات کی شام دیر گئے قریب 9 بجے نامعلوم بندوں برداروں نے 3غیر ریاستی مزدوروں پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔نامعلوم بندوں بردار گاگرن شوپیاں میں ارشاد حسین صوفی کے مکان میں گھس گئے جہاں پر تین غیر ریاستی مزدور کرایہ پر رہ رہے تھے اور ان پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کی وجہ سے تینوں مزدور زخمی ہوگئے۔ حملہ کے بعد شوپیاں پولیس اسٹیشن میں کیس ایف آئی آر نمبر 126/2023 درج کرکے تحقیقات کا عمل شروع کیا گیا وہیں اس کیس کے سلسلہ میں ایس آئی یو نے چھاپے ڈالے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.